0
Sunday 25 Nov 2018 18:46

آئی ایس او کی لاہور میں حمایت مظلومین و استحکام پاکستان ریلی، ہزاروں کارکنوں کی شرکت

آئی ایس او کی لاہور میں حمایت مظلومین و استحکام پاکستان ریلی، ہزاروں کارکنوں کی شرکت
 اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی حمایت مظلومین اور استحکام پاکستان لاہور کی تاریخی مال روڈ پر نکالی گئی۔ ریلی ناصر باغ سے شروع ہوکر انارکلی چوک، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ سے ریگل چوک پہنچی جہاں سے ریلی پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی  کی قیادت آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر قاسم شمسی نے کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی، علمائے کرام اور مختلف تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ بھی شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء "پاکستان زندہ باد" پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ" کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان بیدار ہیں، ہرسازش کا مقابلہ کریں گے، دشمن جان لیں پاکستان کے جوان ملک کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ لاپتہ شیعہ افراد کو فوری رہا کیا جائے، لاپتہ افراد کا کوئی جرم ہے یا وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ قاسم شمسی نے کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، وطن کا بھر پور دفاع کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 763167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش