0
Sunday 25 Nov 2018 19:07

آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کون ہیں؟َ

آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کون ہیں؟َ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر سید قاسم عباس شمسی کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر کبیروالا سے ہے۔ قاسم شمسی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں ایم اے صحافت کے طالبعلم ہیں۔ نومنتخب مرکزی صدر قاسم عباس شمسی سبکدوش ہونیوالی آئی ایس او کی مرکزی کابینہ میں سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ اس سے پہلے ان کی پاس مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت کی ذمہ داری بھی تھی، جبکہ وہ آئی ایس او پاکستان ملتان کے ڈویژنل صدر بھی رہ چکے ہیں۔ قاسم شمسی کا شمار تنظیم کے محنتی کارکنوں میں ہوتا ہے اور مستقبل میں میڈیا میں اہم رول ادا کرنے کے خواہاں ہیں، جبکہ نسل نوء کو بھی حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کی تلقین کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی احساس سے بھرپور شخصیت کے مالک ہیں۔ طلبہ تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے بھی ماضی میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 763168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش