0
Sunday 25 Nov 2018 19:25

امید کے 100 دن ناامیدی کی داستان بن گئے، مریم اورنگزیب

امید کے 100 دن ناامیدی کی داستان بن گئے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی رہنماء مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی سو دنوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن کا تہلکہ خیز اور تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن عیاں ہونے لگا ہے۔ امید کے سو دن نا امیدی کی داستان بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ 100 دن عوام پر جو قیامت گزری وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتا، سو دن محض 100 جھوٹوں کی داستان ہے۔ رہنماء مسلم لیگ نے کہا کہ سو دن میں عوام پر تاریخی مہنگائی کا بم گرایا گیا جبکہ 100 دن میں لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے 100 دن کی کارکردگی مایوس کُن تھی، سو دن میں بولا گیا ہر لفظ جھوٹ، ہر وعدہ تکمیل سے کوسو ں دور ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نواز نے مزید کہا کہ ‎‎عمران صاحب، سو دن پر یوٹرن لیتے ہوئے یاد رکھیں کہ قوم سب جان گئی ہے۔ 100دن میں صرف علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 100 دن میں سو تاریخی جھوٹ اور یوٹرن کی قسط سامنے آنے والی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی گالم گلوچ، جھوٹ اور تماشوں کی کارکردگی برقرار رہی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ناکامیاں چھپانے کیلئے نواز لیگ کے پراجیکٹس اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 763169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش