QR CodeQR Code

نوشہرہ، ہیضے اور گیسٹرو کے باعث 4 افراد ہلاک، درجنوں زیر علاج

2 Jun 2011 13:36

اسلام ٹائمز: ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیضے کی وبا آلودہ پانی اور غیرمعیاری خوراک کے باعث پھیلی ہے۔ علاقے کے منتخب نمائندوں نے حکومت سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر محکمہ صحت کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے


نوشہرہ:اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں یونین کونسل بالو کے مختلف علاقوں میں درجنوں افراد ہیضے اور گیسٹرو کا شکار ہو گئے ہیں۔ گرمی میں اضافہ اور پانی میں آلودگی سے نوشہرہ میں گیسٹرو اور ہیضے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے اور 50 سے زیادہ مریض ہسپتال میں داخل ہیں۔ جاں بحق افراد میں ظفراللہ، رضوان اللہ، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔
تقریباً 50 افراد پبی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ کچھ مریضوں کو پشاور منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق 8 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ہیضے کی وبا آلودہ پانی اور غیرمعیاری خوراک کے باعث پھیلی ہے۔ علاقے کے منتخب نمائندوں نے حکومت سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر محکمہ صحت کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 76317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76317/نوشہرہ-ہیضے-اور-گیسٹرو-کے-باعث-4-افراد-ہلاک-درجنوں-زیر-علاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org