0
Sunday 25 Nov 2018 19:38

شہباز شریف کے داماد کے نام پر اربوں کی جائیداد کا انکشاف

شہباز شریف کے داماد کے نام پر اربوں کی جائیداد کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ علی ٹاور ایم ایم عالم روڈ پر 67 دکانوں اور دفاتر کے مالک علی عمران ہیں جبکہ علی اینڈ فاطمہ ڈویلپرز کے ایک کروڑ میں سے 65 لاکھ شیئرز کی ملکیت بھی علی عمران کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مدینہ فوڈز پروسیڈ کے ایک کروڑ 75 لاکھ شیئرز میں سے ایک کروڑ 25 لاکھ شیئرز علی عمران کے ہیں، ڈی ایچ اے میں دو کنال کا رہائشی پلاٹ بھی سابق وزیراعلیٰ کے داماد کی ملکیت میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق علی پروسیڈ ڈویلپرز، غوث اعظم ڈویلپرز اور دیگر جائیداد میں بھی علی عمران حصہ دار ہیں، علی فوڈ پروسیڈ ڈویلپرز میں 50 لاکھ شیئرز ہیں، جن میں علی عمران اور انکی اہلیہ رابعہ برابر کی حصے دار ہیں، رپورٹ کے مطابق گلبرگ 3 میں 99/100 A بلاک میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ اور مدینہ فیڈز مل بھی علی عمران یوسف کی ملکیت میں ہے۔ احتساب عدالت نے علی عمران کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے علی عمران کی جائیداد کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا، جس پر نیب کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، نیب حکام کے مطابق علی عمران پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرام سے 13 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 763170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش