QR CodeQR Code

عمران خان قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کا پاکستان چاہتی ہے، حلیم عادل شیخ

25 Nov 2018 19:55

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اب بھٹو خاندان کا نام استعمال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، زرداری کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، پاکستان کے اداروں پر تنقید کرنا ن لیگ کی بی ٹیم کا وطیرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت کے لئے قربانی دی، اس کے بعد کی پیپلز پارٹی نے کرپشن کے لئے پاکستان کی عوام کا پیسہ لانچوں کے ذریعے بیرون ممالک بھیجا، عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا، پیپلز پارٹی کے پاس اب بھٹو خاندان کا نام استعمال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، زرداری کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، پاکستان کے اداروں پر تنقید کرنا ن لیگ کی بی ٹیم کا وطیرہ ہے، سو دن کی حکومتی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں نے عوام کو دس سال لوٹا ہے، عوام کے نام پر اربوں روپے جاری کئے گئے اور آسانی سے ہڑپ کر دیئے گئے جس کا احستاب جاری ہے، جلد زرداری اپنے لٹیروں کے ساتھ جیل کی سلاخون کے پیچھے ہونگے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جو خود دوسروں کے سہارے چلتے ہیں وہ حکومت گرانے کی بات کررہے ہیں، عوامی سیاست ہوتی تو الیکشن میں انکلز کے کارنامے چھپاکر بلاول ووٹ نہیں مانگ رہے ہوتے، عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے پیپلز پارٹی اپنا قبلہ درست کرے کہ جہنوں نے عوام سے لوٹ مار کی ہے، عمران خان اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کا پاکستان چاہتی ہے، زرداری کے پاکستان میں کرپشن کا راج تھا، اب ایسا قانون لایا جارہا ہے جس سے کرپشن کرنے والے کرپشن کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے۔


خبر کا کوڈ: 763176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763176/عمران-خان-قائداعظم-کا-پاکستان-بنانا-چاہتے-ہیں-اور-پیپلز-پارٹی-آصف-زرداری-چاہتی-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org