0
Sunday 25 Nov 2018 23:20

پشاور کے بے گھر افراد کیلئے خوشخبری

پشاور کے بے گھر افراد کیلئے خوشخبری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا بے آسرا افراد کیلئے شیلٹر فراہم کرنے کے اعلان کے بعد پشاور کے سڑکوں پر ڈیرے ڈالے بے گھر افراد میں امید کی کرن پیدا ہوگئی۔ شدید گرمی ہو یا خون جما دینے والی سردی، یہ قیام گاہیں ان افراد کی ہیں جن کے پاس سر چھپانے کی جگہیں میسر نہیں۔ پشاور کے فٹ پاتھ پر ایسے ہی لوگوں کا بسیرا ہے جن میں حیات آباد، صدر، حاجی کیمپ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ وزیراعظم کے بے گھر افراد کیلئے شیلٹر ہومز کے قیام کے اعلان کے بعد ان بے آسرا افراد کے چہروں پر خوشی کے آثار نظر آنے لگے۔ عمران خان کے وژن پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے بھی پشاور میں 3 شیلٹر ہومز بنانے کی منظوری دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 763196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش