QR CodeQR Code

امامیہ آرگنائزیشن کیجانب آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر کے اعزاز میں عشائیہ

26 Nov 2018 00:10

امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین رضی شمسی نے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او سے ہمارا قلبی لگائو ہے، کیونکہ یہ مدر آرگنائزیشن ہے اور ملی خدمات میں ہراول دستہ کے طور پر نظر آتی ہے، آئی ایس او سے ہمارا رشتہ برادرانہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سابقہ روایات کے مطابق آئی او کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام پورہ لاہور میں نو منتخب مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب مرکزی صدر قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ قومی و ملی اداروں میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین رضی شمسی نے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او سے ہمارا قلبی لگائو ہے، کیونکہ یہ مدر آرگنائزیشن ہے اور ملی خدمات میں ہراول دستہ کے طور پر نظر آتی ہے، آئی ایس او سے ہمارا رشتہ برادرانہ ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ملی اداروں میں باہمی محبت وقت کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، تہور حیدری، سابق مرکزی نائب صدر احسن نقوی، سابق چیئرمین آئی او افسر رضا خان، احمد رضا خان، حسنین جعفر زیدی، لعل مہدی خان، عظیم سبزواری، سابق مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت عدیل شجاع،  سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم کربلائی، سابق امامیہ چیف اسکائوٹ توقیر عباس کے علاوہ امامیہ آرگنائزیشن کے یونٹ صدر اور سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات زین زیدی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 763202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763202/امامیہ-ا-رگنائزیشن-کیجانب-ا-ئی-ایس-او-کے-نومنتخب-مرکزی-صدر-اعزاز-میں-عشائیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org