QR CodeQR Code

میرا بس چلے تو اس کٹھ پتلی حکومت کو ایک دن بھی نہ چلنے دوں، مولانا فضل الرحمان

26 Nov 2018 07:22

سکھر میں تحفظ ختم نبوت ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت، آج ایک نام رہ گیا ہے اور موجودہ حکمران کسی بھی طور پر قوم کے نمائندے نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر میرا بس چلے تو اس حکومت کو ایک دن بھی نہ چلنے دوں۔ سکھر میں تحفظ ختم نبوت ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت، آج ایک نام رہ گیا ہے اور موجودہ حکمران کسی بھی طور پر قوم کے نمائندے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو یوٹرن لیتا ہے، کٹھ پتلی کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے نہیں دوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اقتصادی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن چکا ہے، لیکن ہم پاکستان کو امریکہ اور مغرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 763207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763207/میرا-بس-چلے-اس-کٹھ-پتلی-حکومت-کو-ایک-دن-بھی-نہ-چلنے-دوں-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org