0
Monday 26 Nov 2018 15:39

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018، پاک فضائیہ اپنے ملکی ساختہ آلات حرب کی نمائش کریگی

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018، پاک فضائیہ اپنے ملکی ساختہ آلات حرب کی نمائش کریگی
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء میں اپنے ملکی ساختہ آلات حرب کی نمائش کرے گی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ آئیڈیاز 2018ء میں اپنے ملکی ساختہ آلات حرب کی نمائش کرے گی، پاک فضائیہ نمائش میں ملکی سطح پر تیار کردہ بہترین دفاعی آلات کے ساتھ شرکت کر رہی ہے، نمائش میں ائیر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، اور اینٹی گریٹڈ اسٹیمولیٹرز شامل ہیں اور یہ اسٹیمولیٹرز پاک فضائیہ کی آپریشنل تربیت کو جدید طرز میں ڈھالنے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ بھی اس نمائش کا اہم حصہ ہے، جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق طیارے نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ دوسری جانب پاک فضائیہ کے طیارے سی ویو کراچی پر فضائی مظاہرہ پیش کریں گے، نمائش کے تیسرے دن شاندار فضائی مظاہرے میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کے علاوہ پاک فضائیہ کی ائیروبیٹکس ٹیم شیردل بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔ واضح رہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء 27 سے 30 نومبر تک ایکسپو سنٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 763318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش