0
Thursday 2 Jun 2011 14:26

مولانا فضل الرحمن کے ووٹ برائے فروخت اور وہ سودا کرنے کیلئے تیار ہے، امریکی سفیر کا مراسلہ

مولانا فضل الرحمن کے ووٹ برائے فروخت اور وہ سودا  کرنے کیلئے تیار ہے، امریکی سفیر کا مراسلہ
واشنگٹن،کراچی:اسلام ٹائمز۔ وکی لیکس کے مطابق اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے 27 نومبر 2007ء کو واشنگٹن کو مراسلہ ارسال کیا، جس میں انہوں نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر اعظم سواتی اور ملک سکندر خان سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیل لکھی ہے۔ امریکی سفیر نے واشنگٹن کو آگاہ کیا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے ووٹ برائے فروخت ہیں اور مولانا کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ سودا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مراسلے کے مطابق جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر سے یہ سوال بھی کیا کہ اگر وہ وزیراعظم منتخب ہو جاتے ہیں تو کیا امریکہ ان سے ڈیل کرے گا۔؟ مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر پر زور دیا کہ امریکہ بے نظیر بھٹو یا کسی بھی پاکستانی لیڈر کی قبل از وقت تاج پوشی سے گریز کرے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ابھی تک پیپلز پارٹی کی ساتھ چلنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ مولانا نے کہا کہ ان کی جماعت ججز کی بحالی کا مطالبہ نہیں کر رہی کیونکہ پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کرنے والے یہ وہی ججز ہیں جنھوں نے 1999ء میں حلف اٹھایا۔ مراسلے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر کو یہ اشارہ بھی دیا کہ وہ امریکہ کے دورے پر کانگریس اور امریکی تھنک ٹینک کے علاوہ بے نظیر بھٹو سے بھی لابی کرسکتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 76332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش