QR CodeQR Code

پشاور، پولیس کے مبینہ تشدد سے ریٹائرڈ فوجی جاں بحق

26 Nov 2018 17:21

مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس کے تشدد سے شہری فدا محمد جاں بحق ہوگیا جو ریٹائرڈ فوجی تھا۔ ورثاء نے کہا کہ میت کو اسوقت تک نہیں دفنائیں گے جب تک قتل میں ملوث اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مبینہ تشدد سے پشاور کا شہری جاں بحق ہوگیا جس کے خلاف ورثاء اور لواحقین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ پشاور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے شہری کی میت رنگ روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے  لگائے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس کے تشدد سے شہری فدا محمد جاں بحق ہوگیا جو ریٹائرڈ فوجی تھا۔ ورثاء نے کہا کہ میت کو اسوقت تک نہیں دفنائیں گے جب تک قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 763337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763337/پشاور-پولیس-کے-مبینہ-تشدد-سے-ریٹائرڈ-فوجی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org