0
Monday 26 Nov 2018 20:06

ملک کے مختلف مقامات پر اب بھی دہشت گردوں کی کمین گاہیں موجود ہیں، یعقوب شہباز

ملک کے مختلف مقامات پر اب بھی دہشت گردوں کی کمین گاہیں موجود ہیں، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محمد یعقوب شہباز کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ کلایہ اورکزئی اور کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات پر اب بھی دہشت گردوں کی کمین گاہیں موجود ہیں، یہ دہشت گرد وقفے وقفے سے ریاست کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں، چینی قونصلیٹ حملے میں بھارت کے کردار کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، چینی قونصلیٹ پر حملے کا مقصد عوام میں بے چینی اور مایوسی پھیلانا تھا، جس میں فورسز کی بر وقت کاروائی کی بدولت بزدل دہشت گرد اپنے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے، حکومت کو بھی چاہیئے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے، صرف بیانات سے دہشت گردی کو شکت نہیں دی جاسکتی۔

یعقوب شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء و استحکام کے لئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنے اپنے اختلافات ختم کرکے ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا، پاکستان بھر میں یکم محرم الحرام سے 12 ربیع الاول تک تمام مذہبی مجالس و محافل بخیر و خوبی انجام پائیں جس کے پیچھے پاکستانی دفاعی و حفاظتی اداروں کی کاوشیں ہیں جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ کراچی اور کلایہ اورکزئی میں دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے تختہ دار پر لٹکائیں گے کیونکہ شہداء کے خاندان انصاف کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 763356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش