QR CodeQR Code

پرانے پاکستان میں کی گئی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا، فواد چوہدری

26 Nov 2018 20:19

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شفاف طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، جو کچھ کریں گے یا نہیں کرسکیں گے اسے عوام کے سامنے رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں کی گئی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شفاف طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، جو کچھ کریں گے یا نہیں کرسکیں گے اسے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے اور اب کرپشن کی معلومات دینے والے کو 20 فیصد دیا جائے گا جس کے لیے ایکٹ لے کر آرہے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق اپوزیشن کا مطالبہ غیراخلاقی ہے، پچھلی حکومت کمیشن لینا جانتی تھی کمیشن بنانا نہیں، ہم نے کمیشن کو روکنے کے لیے کمیشن بنایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 100 دنوں میں وزیراعظم کی قیادت میں بے پناہ اقدامات کیے، جدید ترین میڈیا یونیورسٹی 100 روزہ پلان کا حصہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ معلومات کے حصول کے لیے انقلابی قدم اٹھایا ہے، اب کوئی بھی شہری کسی بھی ادارے سے معلومات حاصل کرسکتا ہے، متعلقہ محکمہ 10 دن میں معلومات دینے کا پابند ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 763360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763360/پرانے-پاکستان-میں-کی-گئی-اربوں-روپے-کرپشن-کا-حساب-دینا-ہوگا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org