QR CodeQR Code

اسرائیلی فوج کی کار پر فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

26 Nov 2018 22:47

مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون میں اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب سے گزرنے والی گاڑی کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کی گولیاں ونڈ اسکرین کو توڑتے ہوئے کار سوار نوجوان کے سینے میں پیوست ہوگئیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب سے گزرنے والی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کار سوار فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون میں اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب سے گزرنے والی گاڑی کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کی گولیاں ونڈ اسکرین کو توڑتے ہوئے کار سوار نوجوان کے سینے میں پیوست ہوگئیں۔ کار سوار نوجوان رمزی ابو یابس اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے موقع پر ہی شہید ہوگیا، 32 سالہ رمزی پناہ گزین کیمپ کا رہائشی تھا اور مقامی نفسیاتی اسپتال میں ہیڈ نرس تھا جب کہ اس کے گھر پر اسرائیلی حکومت کا قبضہ ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارسوار فلسطینی نوجوان نے جنکشن روڈ پر تعمیراتی کام میں مصروف اسرائیلی فوج کے اہلکاروں پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں نوجوان پر فائرنگ کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 763393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763393/اسرائیلی-فوج-کی-کار-پر-فائرنگ-سے-فلسطینی-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org