0
Monday 26 Nov 2018 23:03

ہم عمران خان کی حکومت ختم کرنے کیلئے کبھی آگے نہیں آئینگے، خورشید شاہ

ہم عمران خان کی حکومت ختم کرنے کیلئے کبھی آگے نہیں آئینگے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں یہ پارلیمنٹ چلے اور پارلیمنٹ ہی پاکستان کو چلا سکتی ہے، اس لئے ہم عمران خان کی حکومت ختم کرنے کیلئے کبھی آگے نہیں آئیں گے۔ سندھ کے ضلع سکھر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تو صرف 4 سیٹوں پر احتجاج کیا تھا، لیکن موجودہ الیکشن تو پورے کے پورے مشکوک ہیں، عام انتخابات کے بعد ہم نے کہا تھا کہ موجودہ وزیراعظم سلیکٹیڈ ہیں، لیکن ہم جمہوریت کیلئے قومی اسمبلی میں گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ حکومت کی 100 روزہ کارکردگی صفر رہی، سو دنوں میں صرف لڑائی جھگڑا ہی رہا، کوئی قابل ذکر بات نظر نہیں آئی، یہ پارلیمنٹ ابھی تک اسٹینڈنگ کمیٹی نہیں بنا سکی، 50 لاکھ گھر کس کیلئے ہوں گے، کچھ پتا نہیں، جو کہتا ہے کارکردگی بہترین رہی ہے، سامنے آکر بتائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرتی، ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی اور جمہوریت کیلئے ہر حکومت کے ساتھ تعاون کیا، آئین اور قانون پارلیمنٹ بناتی ہے، ہم چاہتے ہیں یہ پارلیمنٹ چلے، کیونکہ پارلیمنٹ ہی پاکستان کو چلا سکتی ہے، اس لئے ہم عمران خان کی حکومت کو ختم کرنے کیلئے کبھی آگے نہیں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 763397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش