QR CodeQR Code

سندھ حکومت اور وفاق میں پانی کے منصوبے ’’کے فور‘‘ کو ملکر مکمل کرنے پر اتفاق

26 Nov 2018 23:55

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ’’کے فور‘‘ کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق اور منصوبے کی شفافیت کیلئے جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق اور سندھ حکومت میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ’’کے فور‘‘ کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ’’کے فور‘‘ کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق اور منصوبے کی شفافیت کیلئے جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں ’’کے فور‘‘ منصوبے کیلئے پہلے سے قائم ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کوسونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ بھی شامل ہوں گے۔ ملاقات میں فیصل واوڈا نے ایم ڈی واٹر بورڈ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے ’’کے فور‘‘ منصوبے کا بجٹ بڑھانے پر امید افزا بات ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایک ڈیم کی بھی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک کو ڈاسو ڈیم کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بلوچستان کو پورا پانی تب ملے گا، جب سکھر بیراج کی پوزیشن ٹھیک ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 763403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763403/سندھ-حکومت-اور-وفاق-میں-پانی-کے-منصوبے-کے-فور-کو-ملکر-مکمل-کرنے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org