QR CodeQR Code

برطانیہ سے پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق بےانتہا معلومات ملی ہیں، جسٹس ثاقب نثار

27 Nov 2018 09:03

لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ کے پیسے کے استعمال اور خرچ پر نظر رکھنے کے لیے بینچ بنانے کا بھی سوچ رہے ہیں تاکہ یہ پیسے کسی اور مد میں بھی خرچ نہ کیے جاسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ احتساب سب کا بلاامتیاز اور منصفانہ ہونا چاہیے، اس کے بغیر کوئی راستہ نہیں۔ لندن میں پاکستانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عوام محنت کرکے ٹیکس دیتے ہیں، لوگوں کو پاکستان میں لوٹ کھسوٹ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نیب کے قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے۔ چیف جسٹس نے بتایا کہ پاکستان سے باہر بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک کی سر براہی میں ٹیم بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کےساتھ جو پروٹوکول سائن ہوا ہے، اس کے تحت پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق بےانتہا معلومات ملی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ کے پیسے کے استعمال اور خرچ پر نظر رکھنے کے لیے بینچ بنانے کا بھی سوچ رہے ہیں تاکہ یہ پیسے کسی اور مد میں بھی خرچ نہ کیے جاسکیں۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں یہ نظر نہیں آتا کہ کون کس کی طرف ہے، وہاں صرف قانون نظر آتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 763436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763436/برطانیہ-سے-پاکستانیوں-کی-جائیدادوں-متعلق-بےانتہا-معلومات-ملی-ہیں-جسٹس-ثاقب-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org