QR CodeQR Code

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا فیصلہ

27 Nov 2018 14:28

حکومت نے گیس لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے سسٹم میں آر ایل این جی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں پاور پاک مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی جس کی حکومت گارنٹی دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سردیوں میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، حکومت نے سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گیس کی قلت ایل این جی درآمد کرکے پوری کی جائے گی۔ حکومت نے گیس لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے سسٹم میں آر ایل این جی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں پاور پاک مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی جس کی حکومت گارنٹی دے گی، جبکہ گردشی قرض کم کرنے کیلئے اسلامی بانڈز کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 763523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763523/اقتصادی-رابطہ-کمیٹی-کا-اجلاس-سردیوں-میں-گیس-لوڈشیڈنگ-نہ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org