QR CodeQR Code

مردان، سابق شوہر نے نجی سکول کی استانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

27 Nov 2018 14:57

وقوعہ کے بعد رشتہ داروں نے میت کالج چوک میں رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی۔ وہ قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان کے ایک نجی سکول میں پڑھانے والی لیڈی ٹیچر فائرنگ کرکے قتل کر دی گئی۔ تھانہ پار ہوتی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مقتولہ نازیہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی چنگ چی رکشہ میں سکول جارہی تھی جب تاک میں بیٹھے اس کے خاوند، دیور اور ان کے ایک اور قریبی رشتہ دار نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے کچھ عرصہ قبل گل عظیم نامی اپنے خاوند سے طلاق لی تھی اور مردان کے ایک اور شخص کے ساتھ نکاح کرلیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ نازیہ کا تعلق چترال کے علاقے باگام سے ہے جبکہ ان کے سابق شوہر کا تعلق بھی چترال ہی سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ وقوعہ کے بعد رشتہ داروں نے میت کالج چوک میں رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی۔ وہ قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 763531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763531/مردان-سابق-شوہر-نے-نجی-سکول-کی-استانی-کو-فائرنگ-کرکے-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org