QR CodeQR Code

چینی قونصلیٹ حملہ، سندھ پولیس کے محکمہ فارنزک کی رپورٹ تیار

27 Nov 2018 19:41

فارنزک رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے انتہائی مہلک سی فور مواد کے 4 سلیبس ملے، حملہ آور اپنے ہمراہ 4 الیکٹرانک ڈیٹونیٹرز بھی لائے تھے، تباہی مچانے والے 3 کلو آئی ای ڈی بھی دہشتگردوں کے قبضے سے ملے۔


اسلام ٹائم۔ شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں سے کیا کچھ ملا، سندھ پولیس کے محکمہ فارنزک نے رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے انتہائی مہلک سی فور مواد کے 4 سلیبس ملے، حملہ آور اپنے ہمراہ 4 الیکٹرانک ڈیٹونیٹرز بھی لائے تھے، تباہی مچانے والے 3 کلو آئی ای ڈی بھی دہشتگردوں کے قبضے سے ملے، مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے ایک ڈرائی بیٹری، 7 آر جی ڈی ون گرنیڈ، 2 آر جی ڈی فائیو گرنیڈ بھی ملے۔ تمام دہشتگرد اپنے ہمراہ میڈیکل فرسٹ ایڈ کا سامان بھی لائے تھے۔


خبر کا کوڈ: 763547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763547/چینی-قونصلیٹ-حملہ-سندھ-پولیس-کے-محکمہ-فارنزک-کی-رپورٹ-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org