0
Tuesday 27 Nov 2018 21:45

افغانستان میں طالبان نے 25 مسافروں کو اغوا کرلیا

افغانستان میں طالبان نے 25 مسافروں کو اغوا کرلیا
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان جنگجو 25 مسافروں سے بھری بس کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر اپنے ہمراہ لے گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ سے مزار شریف جانے والی مسافر بس کو طالبان جنگجوؤں نے یرغمال بنالیا، بس میں سوار 25 مسافروں میں خواتین بھی شامل ہیں، طالبان مسافروں سمیت بس کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ گورنر بلخ کے ترجمان منیر احمد نے مسافروں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے کچھ دیر بعد بس میں سوار خواتین کو رہا کردیا تھا تاہم دیگر مسافروں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ 

رہائی کے بعد خواتین مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ مزار شریف جارہی تھیں کہ مسلح جنگجوؤں نے بس کو گھیرے میں لے لیا، چار جنگجو بس میں سوار ہوگئے اور بس کو چلاتے ہوئے پہاڑی علاقے میں لے گئے۔ خواتین مسافروں کو طالبان اپنی پک اپ پر مرکزی شاہراہ پر چھوڑ کر روانہ ہوگئے، افغان حکومت کی جانب سے اغوا ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ مغویوں کی رہائی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ طالبان جنگجو یا کسی بھی دوسری شدت پسند جماعت کی جانب سے تاحال مسافروں کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ رواں برس مسافر بس کے اغوا ہونے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 763559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش