0
Tuesday 27 Nov 2018 21:54

اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ سے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل

اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ سے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ سے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کردیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اس سلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاؤنٹس اوراملاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کومراسلے جاری کئے، جس پربینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کورقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی۔
خبر کا کوڈ : 763563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش