0
Tuesday 27 Nov 2018 22:15

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی چئیرمین نادرا سے ملاقات

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی چئیرمین نادرا سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ڈپٖٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) عثمان یوسف مبین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کوئٹہ میں نئے شناختی کارڈ مراکز قائم کرنے اور عوام کے ساتھ نادرا کے عملے کے غیر مناسب رویئے اور نادرا مراکز میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں قائم نادرا مراکز آبادی کے تناسب سے انتہائی کم ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول اور اپنی رجسٹریشن کرانے کے لئے شدید موسمی حالات میں گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔ کوئٹہ میں عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لئے نئے مراکز قائم کرنا انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے چیئرمین نادرا کو کوئٹہ میں نئے شناختی کارڈ مراکز قائم کرنے کی ہدایت کی۔ کوئٹہ میں نادرا عملہ شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے ان کے لئے مشکلات کھڑی کرتا ہے اور معمولی معمولی چیزوں کے لئے شہریوں کو بار بار نادرا کی غیر ضروری رسمی کاروائیوں کو پورا کرنے کے لئے نادرا آفس کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔ چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے ڈپٹی اسپیکر کو کوئٹہ میں نئے نادرا مراکز قائم کرنے اور موجودہ نادرا مراکز میں انتظامات کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 763565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش