0
Tuesday 27 Nov 2018 22:59

سرور کائنات (ص) کا میلاد مناکر تمام فرقے اخوت کی لڑی میں پروئے جاسکتے ہیں، علامہ مبشر حسن

سرور کائنات (ص) کا میلاد مناکر تمام فرقے اخوت کی لڑی میں پروئے جاسکتے ہیں، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ وحدت و اتحاد کی سب سے مضبوط رسی ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہے، سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کا میلاد مناکر امت کے سبھی فرقے محبت و اخوت کی لڑی میں پروئے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن نے ہفتہ وحدت کے حوالے ایم ڈبلیو ایم اور خیر العمل ٹرسٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن عید میلاد النبی (ص) و امام جعفر صادق (ع) ریلی سے خطاب میں کیا۔ ریلی میں سینکٹروں کی تعداد میں عاشقان رسول (ص) نے شرکت کی اور نبی کریم (ص) سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے لبیک یارسول اللہ (ص)، سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر شاہراہ پاکستان پر مختلف نعت و منقبت خواں حضرات نے اپنے اپنے کلام عقیدت بھی پیش کئے۔ شرکاء سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ماہ بیع الاول ایم ڈبلیو ایم پورے ملک میں ماہ وحدت کے طور پر منا رہی ہے، کچھ شرپسند داخلی و خارجی قوتیں کبھی دوست اور کبھی دشمن کے روپ میں شیعہ سنی کو دو ایسے متحارب گروہوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں جو نوے فیصد مشترکات پر باہم ہونے کی بجائے ان اختلافات کی زد میں ہوں، جو دس فیصد سے بھی کم ہیں۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ہمیں اختلافات میں الجھنے کے بجائے بھائی چارہ قائم کرکے وطن عزیز کو ایک ایسی مثالی ریاست ثابت کرنا ہے، جو ہر طرح کے تعصب اور تفریق سے پاک ہو، پاکستان کے ریاستی اداروں کی طرف سے ان عناصر کے خلاف موثر کارروائی ہونی چاہیئے، جو ہم وطنوں میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔ ریلی میں مولانا نعیم الحسن، مولانا علی غنی نقوی، علامہ صادق جعفری، مولانا ملک غلام عباس، میر تقی ظفر، زین رضوی، رضی حیدر رضوی سمیت اہلسنت علماء مولانا عبداللہ جونا گڑھی سمیت ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 763587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش