0
Tuesday 27 Nov 2018 23:05

سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو کیا جائیگا، دفتر خارجہ

سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو کیا جائیگا، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان مدعو کیا جائے گا۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو قومی اور عالمی سطح پر ہر طرح سے اجاگر کیا جارہا ہے، کشمیر پر انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ ایک کامیابی ہے، برطانوی پارلیمانی کشمیر گروپ نے بھی رپورٹ شائع کی، نوجوان اس مسئلے کو ہر میڈیا ٹولز پر اجاگر کر رہے ہیں، ناروے کے سابق وزیراعظم نے چند روز قبل مقبوضہ اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔ ناورے کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری مظالم کو ختم ہونا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا موقف یہ ہے کہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے، بھارت اب تک مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل ہم مذکرات سے چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنا پہلا ہدف ہے، گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں چھوٹی بچی کو پیلٹ گن سے زخمی کیا گیا لہذا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہیئں جب کہ پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب دیں۔ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم مودی کو پاکستان مدعو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے، جب کہ وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کے خط کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کل کرتار پور کوریڈور کی گراؤنڈ بریکنگ ہو گی جو بڑی کامیابی ہے، سکھ برادری بغیر ویزہ کرتار پور آ سکے گی، کرتار پور راہداری 6 ماہ میں مکمل ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 763590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش