QR CodeQR Code

بھارتی نیول چیف کی اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

27 Nov 2018 23:31

سنیل لامبا نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں دس برس قبل ہونے والے ممبئی حملوں میں بھارتی فورسز کی ناکامی اور خراب کارکردگی کو تسلیم کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا نے اپنی فورس کی ناکامی کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔ بھارتی نیول چیف سنیل لامبا نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں دس برس قبل ہونے والے ممبئی حملوں میں بھارتی فورسز کی ناکامی اور خراب کارکردگی کو تسلیم کرلیا ہے۔ ایڈمرل سنیل لامبا نے کہا کہ بھارتی بحریہ ناکافی استعداد کے باعث دہشت گردوں کو سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکنے میں ناکام ہوگئی تھی تاہم اب بھارت سمندری حدود کی سیکیورٹی کے حوالے سے کافی ترقی کرچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 763599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763599/بھارتی-نیول-چیف-کی-اپنی-ناکامی-کو-چھپانے-کے-لیے-پاکستان-خلاف-ہرزہ-سرائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org