0
Wednesday 28 Nov 2018 03:29

100 دن میں کراچی بدل دینے کے معاملے پر غلط فہمی ہوئی، صدر عارف علوی

100 دن میں کراچی بدل دینے کے معاملے پر غلط فہمی ہوئی، صدر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سو دن میں کراچی بدل دینے کے معاملے پر غلط فہمی ہوئی، سو دن میں بڑے منصوبے نہیں بن سکتے، صرف سمت کا تعین ہوسکتا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں صدر مملکت عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ احتساب موقع ملنے کے بعد ہوتا ہے، ہمارا احتساب پانچ سال بعد ہوگا۔ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا کریڈٹ ریاست کو دیتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی ایمپریس مارکیٹ کی دو دکانیں خالی کرانے جاتے تو 30-35 سال لگتے۔ صدر مملکت عارف علوی نے پانی کے مسئلے کے سدباب کے لئے چاروں صوبوں میں واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی بھی تجویز دی۔
خبر کا کوڈ : 763602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش