0
Wednesday 28 Nov 2018 01:15

وزیراعظم آج کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم آج کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان آج کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیا د رکھیں گے جس میں شرکت کے لیے بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرتارپور کوریڈو کے سنگ بنیاد کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں پاک بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ کرتار پوربارڈر کی افتتاحی تقریب کا اعلان ہوتے ہی دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیز کردیا گیا تھا، پنڈال کی جگہ کو بھی خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کے مطابق 4 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔

بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ پر ماتھا ٹیکنے کے لئے بڑی تعداد میں سکھ برادری بھی پہنچنا شروع ہوگئی ہے، جن کی آؤ بھگت کے لئے لنگر خانہ کھول دیا گیا ہے، دربار کے منتظمین اور سکھ یاتریوں نے اس پاکستانی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی وفد تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے جبکہ اس موقع پر سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کرکے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 763620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش