QR CodeQR Code

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر دہرا معیار ختم کرے، فاروق سکندر

28 Nov 2018 08:18

اپنے ایک بیان میں وزیر مال آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے زور پر تحریک آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ کشمیری آزادی سے کم کوئی بھی حل قبول نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مال آزادکشمیر سردار فاروق سکندر خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، اقوام متحدہ اپنا دہرا معیار ختم کرے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر تحریک آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ کشمیری آزادی سے کم کوئی بھی حل قبول نہیں کریں گے، کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔


خبر کا کوڈ: 763632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763632/اقوام-متحدہ-مسئلہ-کشمیر-پر-دہرا-معیار-ختم-کرے-فاروق-سکندر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org