0
Wednesday 28 Nov 2018 10:20

روس کی طرح بھارت ٹکڑوں میں بٹ جائیگا، شاہ غلام قادر

روس کی طرح بھارت ٹکڑوں میں بٹ جائیگا، شاہ غلام قادر
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کو شہید کیا گیا، سردی کے موسم میں مکانوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روس کی طرح بھارت جلد ٹکڑوں میں بٹ کر رہ جائے گا، تحریک آزادی منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 763649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش