0
Wednesday 28 Nov 2018 10:48

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری
اسلام ٹائمز۔ ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک بار پھر قابض فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا، جس کے بعد بارہ دنوں میں شہادتوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گلنز، گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ گزشتہ روز بھی ضلع کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 763664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش