QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں عدالتیں قائم کرنیکا فیصلہ

28 Nov 2018 11:41

ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق چھوٹے مقدمات کیلئے قائم عدالتیں 1 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال سزا تک کے کیسز کی سماعت کرینگی، جبکہ اضلاع کی سطح پر قائم ہونیوالی عدالتوں میں کیسز کی سماعت سول جج اور مجسٹریٹ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں معمولی نوعیت کے کیسز کی سماعت کیلئے عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں معمولی نوعیت کے کیسز کی سماعت کیلئے عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے عدالتوں کے قیام کا حکم دیدیا ہے۔ ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق چھوٹے مقدمات کیلئے قائم عدالتیں 1 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال سزا تک کے کیسز کی سماعت کریں گی، جبکہ اضلاع کی سطح پر قائم ہونے والی عدالتوں میں کیسز کی سماعت سول جج اور مجسٹریٹ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے قیام کا مقصد عوام کو بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی ہے۔


خبر کا کوڈ: 763670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763670/خیبر-پختونخوا-کے-ہر-ضلع-میں-عدالتیں-قائم-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org