0
Wednesday 28 Nov 2018 12:21

سرمایہ کاروں کو صوبے میں لانے کیلئے پلان تیار ہے، وزیر خزانہ کے پی

سرمایہ کاروں کو صوبے میں لانے کیلئے پلان تیار ہے، وزیر خزانہ کے پی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ خیبر پختونخوا تیمور سیلم جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے کو جہاں فائدہ ملے گا وہی کام کریں گے، ترقی تب ہوگی جب ہم اپنی کمزوریوں کو تسلیم کریں گے۔ پشاور سول سیکریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ 14 دسمبر کو پشاور میں اپنا پلان وزیراعظم کی موجودگی میں پیش کریں گے، نئی پالیسی میں عوام کی رائے بھی لی جائے گی، 100 دن لوکل گورنمنٹ سسٹم کیلئے جائنٹ ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں پانچ سالوں میں مزید بہتری لائیں گے، سول لاء، اور کریمینل لاء کیلئے قانون میں بہتری کیلئے پلان بنایا ہے، سول سروس ریفارمز لا رہے ہیں۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ فاٹا کے ضم ہونے پر 10 سال کا پلان ترتیب دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کا اگلہ بجٹ فاٹا کے ضم اضلاع کے ساتھ ہوگا جس پر کام جاری ہے، فاٹا کیلئے ایک سال کا پیکج اور یوتھ کو سود کے بغیر قرضے دیں گے، جس کیلئے پانچ بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹورازم کیلئے 20 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاروں کو لانے کیلئے پلان تیار کیا گیا ہے، وفاق سے 35 ارب روپے اسی سال میں حاصل کر لیں گے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں بہتری پر فوکس کر رہے ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کے تعلیمی اداروں کو صوبے کے لیول پر لانے کا پلان کیا ہے، پانچ سال میں صوبے کے ساڈھے 3 کروڑ عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا، 25 سال سے ہم فائلوں میں پھنسے ہیں، فائل سسٹم ختم کرنا ہے، ویمن ڈیویلپمنٹ کی سفارشات تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو قرضے دیں گے، ان کیلئے ہاسٹلز، نوکریاں دلوانا پلان کر رہے ہیں، سسٹم کو ہم ٹارگٹ دینگے تو کام ہوگا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اعلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی میں 28 کلومیٹر اضافہ ہوا اس لئے بجٹ بڑھ گیا، خیبر بینک نے گذشتہ 4 سالوں میں منافع کیا، پچھلے 5 سال میں مرکز میں ہماری حکومت نہ ہونے کے باعث صوبے میں مکمل مقاصد حاصل نہ ہوسکے۔ انکا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن بہتر کام نہ کرنے کے باعث بند کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 763671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش