0
Wednesday 28 Nov 2018 21:12

کرتار پور کوریڈور سکھوں کو سامنے رکھ کر قادیانیوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے، علیم الدین شاکر

کرتار پور کوریڈور سکھوں کو سامنے رکھ کر قادیانیوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے، علیم الدین شاکر
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی اور مولانا علیم الدین شاکر نے سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت کی حفاظت سیاسی نہیں بلکہ ایمانی ایجنڈا ہے اس کائنات کو اللہ نے و جود بخشا ہی اسی لیے ہے کیونکہ اللہ نے اپنے محبوب حضرت محمد(ص) کو پیدا کرنا تھا آپ ؐ کائنات کیلئے سب سے بڑی نعمت ہیں جسے حضور اقدس (ص) سے ضد اور عناد ہے وہ مسلمان تو دُور کی بات انسان کہلانے کا بھی مستحق نہیں، نیا پاکستان بنانے کے دعویددار یاد رکھیں بانی پاکستان قائداعظم نے غازی علم الدین شہید کی وکالت کا فریضہ سرانجام دیا تھا اور جس پاکستان کو علامہ اقبال کا تصور قرار دیا جاتا ہے انہوں نے غازی علم الدین شہید کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اسی ویکھدے رہ گئے اور ترکھاناں دا منڈا بازی لے گیا‘‘۔ جس پاکستان میں گستاخ رسول آسیہ ملونہ کو رہا کر دیا جائے وہ نہ قائداعظم کا پاکستان ہو سکتا ہے اور نہ علامہ اقبال کا پاکستان ہو سکتا ہے۔

علماء نے کہا کہ حکومت کرتارپور کوریڈور میں سکھوں کو فرنٹ پر رکھ کر قادیانی مرکز تک بآسانی آمدورفت یقینی بنانا چاہتی ہے حکومت کرتارپور بارڈر کھول کر قادیانیوں کیلئے سہولت کاری کر رہی ہے جو کہ کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا کیونکہ یہ سڑک کرتارپور سے گزر کر سیدھی قادیان جا رہی ہے، سکھوں کا نام لے کر قادیانیوں کو راستہ دیا جا رہا ہے اس پر قادیانی بڑی خوشی کا اظہار کر رہے کہ جب ہمارا سالانہ جلسہ ہوگا ہم آسانی سے اس جلسے میں شریک ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے قادیانیوں کو پاکستان میں کھلے بندوں پاکستان میں آنے کیلئے راستے مہیا کرنا اور اس کو نام دینا کوریڈور کا اور فرنٹ پر سکھوں کو رکھ کر یہ قادیانیوں کو خوش کرنے لیے ساری چالیں چلی جارہی ہیں، اہلیان اسلام ایسی چالوں ناکام بنا دینگے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون کے چھیڑنا تو دور کی بات ہے قوم کسی کو غلط نظر سے دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 763787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش