0
Wednesday 28 Nov 2018 16:20

عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانیکی سفارشات کی منظوری دیدی

عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانیکی سفارشات کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی سفارشات کی منظوری دیدی، 29 نومبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاملے کو پیش کیا جائے گا، وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اپنی متفقہ سفارشات میں گلگت بلتستان کو مسئلہ کشمیر کے حل تک عبوری آئینی صوبہ بنانے کی سفارش کی تھی، جس کو وزیراعظم نے منظور کرلیا، گذشتہ روز جی بی کی آئینی حیثیت کے معاملے پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ عبوری آئینی صوبے کی سفارشات کو وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سب کمیٹی ایک ہفتے قبل قائم کی گئی تھی، جس کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوا اور ایک ہفتے میں سفارشات تیار کی گئی تھیں، سب کمیٹی نے اپنی سفارشات کور کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیں، جس کے بعد وزیراعظم نے سب کمیٹی کی سفارشات کو منظور کر لیا اور عبوری آئینی صوبہ بنانے کی حامی بھرلی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے اور سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کمیٹی کو تین دسمبر کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 763790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش