QR CodeQR Code

افغانستان میں نیٹو کے قافلے پر بم حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک

28 Nov 2018 22:43

غزنی کے وسطی شہر میں سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والے امریکی فوجی قافلے میں شامل 3 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ امریکی کنٹریکٹر سمیت مزید 3 امریکی اہلکار  شدید زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے وسطی شہر میں سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والے امریکی فوجی قافلے میں شامل 3 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ امریکی کنٹریکٹر سمیت مزید 3 امریکی اہلکار  شدید زخمی ہوگئے۔ نیٹو کے سربراہی میں قائم امدادی مشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سڑک پر نصب دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بم سے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 763803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763803/افغانستان-میں-نیٹو-کے-قافلے-پر-بم-حملے-3-امریکی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org