QR CodeQR Code

ایم کیو ایم رہنما بابر خان غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

29 Nov 2018 03:52

عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بابر غوری 3 دسمبر تک عدالت میں پیش ہوں، اخباری نوٹس بابر غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لئے جاری کئے گئے، بابر غوری نیب ریفرنس میں مطلوب ہیں، عدالت نے بابر غوری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت میں پورٹ اینڈ شپنگ میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور کریشن کا معاملہ، ایم کیو ایم رہنما بابر خان غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، جہاں ایم کیو ایم رہنما بابر خان غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے بابر غوری کو اخبار کے ذریعے نوٹس شائع کرا دیئے گئے۔ عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بابر غوری 3 دسمبر تک عدالت میں پیش ہوں، اخباری نوٹس بابر غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لئے جاری کئے گئے، بابر غوری نیب ریفرنس میں مطلوب ہیں، عدالت نے بابر غوری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 763838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763838/ایم-کیو-رہنما-بابر-خان-غوری-کو-اشتہاری-قرار-دینے-کی-کارروائی-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org