0
Thursday 29 Nov 2018 12:17

وزیراعلٰی محمود خان کا پشاور جیل کا اچانک دورہ

وزیراعلٰی محمود خان کا پشاور جیل کا اچانک دورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے سنٹرل جیل پشاور کا اچانک دورہ کیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر بھی وزیراعلٰی کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلٰی کا اس نوعیت کا یہ پہلا دورہ تھا جس میں سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں اور انکے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ دورے کا مقصد سنٹرل جیل پشاور میں میل اور فی میل قیدیوں کی حالت، صحت، خوراک، تعلیم، صفائی، قیدیوں کو مناسب ماحول، ان تک ملاقاتیوں کی رسائی اور دوسرے مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ اچانک دورے کے دوران وزیراعلٰی نے میل، فی میل اور نوعمر قیدیوں کے بلاکس، ہسپتال، کینٹین، لائبریری، سٹور رومز اور ویٹنگ رومز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلٰی نے ملاقاتیوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر ملاقاتیوں نے وزیراعلٰی کو بنیادی نوعیت کے سہولیات کی ناپیدی سے آگاہ کیا۔

محمود خان نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملاقاتیوں کو مناسب ماحول فراہم کریں اور انہیں ملاقات تک رسائی اور ان کے بنیادی مسائل فوراً حل کریں۔ محمود خان نے جیل کے اندر صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کے فوری حل کیلئے موقع پر ہدایات جار ی کیں۔ وزیراعلٰی نے قیدیوں کو علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے جیل میں ادویات کا مکمل بندوبست کرنے کے علاوہ بجلی کے متبادل نظام کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلٰی نے چھوٹے پیمانے پر جرائم کے مرتکب قیدیوں کی قانونی معاونت کی بھی ہدایت کی۔ اُنہوں نے نئی عمارت کے فیز ون کیلئے فنڈز کی ڈیمانڈ بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔ محمود خان نے قیدیوں کیلئے تیار کی گئی خوراک کا معائنہ کیا اور خود بھی خوراک کے معیار کو چیک کیا۔
خبر کا کوڈ : 763876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش