0
Thursday 29 Nov 2018 19:20

ایران کا پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

ایران کا پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ ایران نے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایران نے پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایران کے خصوصی وفد نے کراچی میں جاری بین الااقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء میں شرکت کی۔ اس دوران ایرانی وفد پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے خاصا متاثر ہوا۔ ایرانی وفد نے نمائش کے دورے کے دوران ہی جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اس حوالے سے معاملات جلد طے ہو جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 763962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش