QR CodeQR Code

کرتارپور راہداری سے پاکستان اور بھارت میں امن آئے گا، نوجوت سدھو

29 Nov 2018 21:50

واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے بہت سے دروازے کھلیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کا کھلنا ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے اور اس سے دونوں ممالک میں امن آئے گا۔ بھارت روانگی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے بہت سے دروازے کھلیں گی، وزیراعظم عمران خان نے برسوں کا کام 3 ماہ میں مکمل کیا، صرف کرتارپور راہداری نہیں بلکہ پاکستان نے پارس کو چھولیا ہے۔ راہداری کا کھلنا ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے، دونوں پنجاب کا آپس میں جڑنا ایک نعمت ہے جب کہ اس سے دونوں ممالک میں امن آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 763981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763981/کرتارپور-راہداری-سے-پاکستان-اور-بھارت-میں-امن-آئے-گا-نوجوت-سدھو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org