0
Thursday 29 Nov 2018 22:04

462 ارب روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید گرفتار

462 ارب روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید گرفتار
 اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس او کے ٹھیکوں میں  بدعنوانی اور 462 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے سابق وزیر پٹرولیم اور پی پی پی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت منظور کرلی، جب کہ ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے شریک ملزم اطہر حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم اطہر حسین کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 763988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش