0
Thursday 29 Nov 2018 22:26

موجودہ نااہل یوٹرن ٹولہ اپنی 100 دن کی ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے جھوٹ و منافقت کی آڑ مت لے، پیپلزپارٹی ملتان

موجودہ نااہل یوٹرن ٹولہ اپنی 100 دن کی ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے جھوٹ و منافقت کی آڑ مت لے، پیپلزپارٹی ملتان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیراہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے سٹی سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا، تقریب سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، بابو نفیس انصاری، خالد حنیف لودھی، راو ساجد علی، اے ڈی بلوچ، سلیم راجا، چوہدری یاسین، ریاض رضا، شیخ غیاث الحق، سید عارف شاہ، رانا نیک محمد زاہد، مرزا نذیر بیگ، راضیہ رفیق، عابدہ بخاری ودیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی 51 سالہ جدوجہد صرف عوامی فلاح و بہبود ملکی ترقی کیلئے رہی ہے، اس کیلئے ہمارے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت ہزاروں کارکنوں نے جانوں کا نذرانہ دیا، آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ورکر ہیں اور ان کے ہمراہ جمہوری جدوجہد کو جاری رکھیں گے، ماضی کی طرح اس وقت بھی ہمیں جیلوں سے ڈرایا جا رہا ہے، لیکن ہم موجودہ حکمرانوں کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری، فریال تالپور، سید یوسف رضا گیلانی پر جھوٹے من گھڑت مقدمات کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا، موجودہ نااہل یوٹرن ٹولہ اپنی 100 دن کی ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے جھوٹ و منافقت کی آڑ مت لے، عوام سے جو وعدے کئے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں سو دن میں دیں گے، 50 لاکھ گھر سو دن میں بنائیں گے، جنوبی پنجاب کو صوبہ سو دن میں بنائیں گے، دودھ و شہد کی نہریں بہا دیں گے، ان میں سے ایک بھی وعدہ ابھی تک وفا نہیں ہوا اور نہ ہی اگلے سو دن میں ہوتا نظر آ رہا ہے۔ عوام اب تمھارے مزید کسی لولی پاپ میں نہیں آئے گی اور عوام کا نمائندہ پاکستان پیپلزپارٹی کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہے، اس وقت کیونکہ عوام جان چکی ہے کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے کبھی عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کئے، کبھی ملکی سالمیت کو داو پر نہیں لگایا، آج موجودہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی دوسرے ملکوں میں بھیک مانگنے بھی جاتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے ملک کا ایسا نقشہ پیش کرتے ہیں کہ ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک جاتا ہے، عمران نیازی اقتدار میں صرف اس لئے آنا چاہتا تھا کہ تاکہ اپنی بہن علیمہ خان کی اربوں روپے کی جائیداد کو بچایا جا سکے، نیب سے جو آپ کی بہن کی ڈیل ہوئی ہے اس این آر او کو عوام کے سامنے لاو اور آپ اپوزیشن پر کیچڑ اچھالتے ہو اب یہ سلسلہ بند کرو، پیپلزپارٹی کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 763991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش