0
Thursday 29 Nov 2018 22:29

لاہور میں دھماکے کرنیوالے 40 دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالت بھجوانے کا فیصلہ

لاہور میں دھماکے کرنیوالے 40 دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالت بھجوانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے ملک بھر میں معصوم شہریوں، پاک فوج اور پولیس اہلکاروں پر حملے کرنیوالے 40 سے زائد سفاک دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اِن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پاک فوج، پولیس اور سول افراد پر حملوں میں ملوث 40 سے زائد دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جن دہشتگردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوائے جار رہے ہے اِن میں ذیادہ تعداد ان کی ہے جو لاہور میں  دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق جن دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں بیدیاں روڈ مردم شماری ٹیم پر حملہ، ارفع کریم ٹاور کے قریب پولیس اہلکاروں پر حملہ اور قلعہ گجر سنگھ بم دھماکے سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد شامل ہیں۔ ان کیسوں کو فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ دہشتگردوں کیخلاف ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد پاک فوج کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 763992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش