QR CodeQR Code

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے تک اضافے کی سفارش

30 Nov 2018 03:24

اوگرا کی وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 21 پیسے تک بڑھانے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 9 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں قیمتیں 9 روپے 91 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اگلے ماہ دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 9 روپے 91 پیسے تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 21 پیسے تک بڑھانے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 9 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اگر سمری مسترد کردی گئی تو پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 764028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764028/پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-9-روپے-91-پیسے-تک-اضافے-سفارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org