0
Friday 30 Nov 2018 11:17

ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی

ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر پہلے سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی۔ دو روزہ جی ٹوئنٹی اجلاس کا آغاز آج جمعہ سے ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے کئی عالمی رہنما پہلے ہی ارجنٹائن کے دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر نے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہونے سے قبل روسی صدر سے ملاقات کا کہا لیکن پھر انہوں نے اچانک ہی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ روس کی جانب سے یوکرائن کے بحری جہاز اور عملے کی واپسی نہ ہونے کی اطلاعات پر روسی صدر کے ساتھ پہلے سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے گزشتہ روز ماسکو میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب کے درمیان کل ہونے والی ملاقات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں دونوں رہنما جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے سمیت کئی بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 764037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش