0
Friday 30 Nov 2018 11:32

پاکستان میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 پر پہنچ گیا

پاکستان میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 پر پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک ہی روز میں 8 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے سب کچھ مہنگا ہو جائے گا۔ ڈالر کی اونچی اُڑان کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے 100 روزہ کارکردگی کے ڈنکے تو خوب بجائے مگر روپے کی تنزلی تو کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہے یا یوں کہہ لیجیے کہ معاشی کارکردگی کا کچھا چھٹا کھول رہی ہے۔ صرف ایک ہی روز میں انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صرف ایک ہی روز میں ملک پر واجب الاداء قرضوں کے بوجھ میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، اس طرح پی ٹی آئی حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر روپے کے مقابلے 18 روپے مہنگا ہوا، جس سے مجوعی طور بیرونی قرضوں میں 17 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ جائے گا اور درآمدی مصنوعات جس میں کھانے کا تیل، مختلف دالیں، خشک دودھ، پیٹرول، ڈیزل، الیکٹرونکس مصنوعات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں وغیرہ سب کچھ مہنگا ہو جائے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق تجارتی خسارہ اور قرض و سود کی ادائیگیوں کے باعث ہر ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں اوسط 200 ملین ڈالر کی کمی ہو رہی ہے اور زرمبادلہ ذخائر گرتے ہی چلے جا رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں دوست ممالک اور آئی ایم ایف سے قرض کا ملنا ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 764039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش