QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بغیر اجازت تقریبات پر پابندی عائد

30 Nov 2018 12:34

اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت، نجی اداروں، خودمختار، نیم خودمختار اور دیگر تنظیموں کیجانب سے اسمبلی عمارت میں متواتر تقریبات کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان تقریبات سے اسمبلی کا عملہ مصروف ہو جانے کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے بغیر اجازت تقریبات پر پابندی لگادی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت نجی اداروں، خودمختار اور نیم مختار اداروں کی اسمبلی عمارت میں تقریبات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بغیر اجازت تقریبات پر پابندی لگا دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت، نجی اداروں، خودمختار، نیم خودمختار اور دیگر تنظیموں کی جانب سے اسمبلی عمارت میں متواتر تقریبات کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان تقریبات سے اسمبلی کا عملہ مصروف ہو جانے کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 764047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764047/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-میں-بغیر-اجازت-تقریبات-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org