0
Friday 30 Nov 2018 12:44

پشاور، طالبات کو چھیڑنا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا

پشاور، طالبات کو چھیڑنا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں لڑکی کو چھیڑنا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا۔ طالبات نے موٹرسائیکل سوار 2 اوباش نوجوانوں کی خوب دھلائی کر دی۔ پشاور کے ڈبگری بازار میں سکول سے چھٹی کے بعد 2 طالبات واپس گھر جا رہی تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 اوباش نوجوانوں نے چھیڑ خانی کی کوشش کی، جس پر طالبات نے نوجوانون کو پکڑ کر تھپڑ مار مار کر درگت بنا دی۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی تو لڑکی نے اس کو پکڑنے کیلئے دور تک پیچھا کیا۔ تاہم اوباش نوجوان بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ بعدازاں پِٹنے والا دوسرا لڑکا بھی موٹرسائیکل پر بھاگ نکلا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہوگئے تاہم وہ صرف تماشا دیکھتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 764048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش