QR CodeQR Code

عمران حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

30 Nov 2018 15:54

گھوٹکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو وہ برا مناتے ہیں، وفاقی حکومت میں برداشت کم ہے، یہ لوگ ابھی تک خود کو اپوزیشن میں سمجھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے اور یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے گھوٹکی میں سابق صوبائی وزیر جام مہتاب کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو وہ برا مناتے ہیں، وفاقی حکومت میں برداشت کم ہے، یہ لوگ ابھی تک خود کو اپوزیشن میں سمجھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 764077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764077/عمران-حکومت-کی-100-دن-کارکردگی-زیرو-ہے-وزیراعلی-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org